پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ،دو ڈاکو ہلاک،ایک فرار

37

 

اوکاڑہ،22جون(اے پی پی):پولیس اور نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔تھانہ بی ڈویژن کی حدود احمد ٹاون کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس کی موقع پر پہنچ گئی تعاقب پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔دریں اثناءاپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے دو نامعلوم ڈاکو ہلاک اور ان کا تیسرا ساتھی مبینہ طور پرفرار ہو گیا جائے وقوعہ سے چھینی گئی موٹر سائکل،مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہو گیا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی۔