پی ٹی وی کا کام قومی بیانیہ کی تشکیل ہے نہ کہ پرائیویٹ میڈیا کے ساتھ دوڑ لگانا  ہے؛ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

13

اسلام آباد،8جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فلم ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی کا کام قومی بیانیہ کی تشکیل ہے نہ کہ پرائیویٹ میڈیا کے ساتھ دوڑ لگانا  ہے ، بد قسمتی سے اس وقت  سکرین پر اچھے و معیاری تحریری مواد کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ  فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے کہا کہ پی ٹی وی میں نیوز کانٹینٹ کو کم کر کے تفریحی مواد کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاک فلیکس کے نام سے نیا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس میں پی ٹی وی کا سارا آرکائیو شامل کیا جا رہا ہے۔