ہرنائی، 21 جون ( اے پی پی): ہرنائی و گرد و نواح اور پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی بارشوں سے ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی کے کلی سڑی میں دو خاتون سمیت ایک مرد اور ایک بچی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ اسپین تنگی کے علاقے کلی سڑی سے تعلق رکھنے والے چار افراد جس میں دو خاتون سمیت ایک مرد اور ایک بچی کو سیلابی ریلہ بہاکر لے گئی جبکہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کےلئے پہنچ کر تلاش شروع کردی ہے ہرنائی وگردنواح اور زندہ پیر کے پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں اونچے درجے کے سیلابی ریلے آنے سے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان ہرقسم کی ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہوگیا شاہراہ کی بندش کے باعث پہاڑی سلسلوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی پہاڑی سلسلوں میں پھنسے گاڑیوں میں سوار مسافروں خصوصاً خواتین بچوں ضعف العمر افراد کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ پہاڑی سلسلوں میں زندہ پیر، طورشور ،طورخان کے پہاڑوں پر کئ گھنٹوں سے گرج چمک کے سے موسلادھار بارش جاری ہے پی ڈی ایم نے ہرنائی میں سیلابی ریلوں کی الرٹ جاری کردیا ہے۔











