آج پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی، ڈپٹی سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین  مطابق رولنگ دی؛ مریم اورنگزیب

17

لاہور، 23 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین  مطابق رولنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا تھا، ہے اور آج ثابت ہو گیا کہ رہے گا۔