آرپی او ملتان رفعت مختار راجہ نے جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی

20

ملتان 10 جولائی(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ اور سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال، ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم شاہد، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر، ایس پی صدر ڈویژن سلمان لیاقت اور دیگر پولیس افسران نے بھی جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں ادا کی اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد پولیس افسران و ملازمین سے عید ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش اور کہا کہ پولیس کے افسران و جوان عید کے روز بھی ڈیوٹی پر کھڑے ہیں تاکہ شہری پر امن ماحول میں عید کے لمحات اور خوشیاں منا سکیں اور

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، مجرمان کی بیخ کنی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں ملتان ریجن پولیس کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اور عید کے روز ملتان ریجن پولیس سمیت پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں آر پی او ملتان نے عیدالاضحی کے اس پر مسرت موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا جس کے بعد پولیس لائنز ملتان میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جہاں آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ نے تمام پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔