اوکاڑہ: ضلع بھر عیدالاضحیٰ مذھبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، مساجد ،عیدگاہوں،امام بارگاہوں اور کھلی جگہوں پر عید کی نماز ادا کی گئی۔

17

اوکاڑہ،10جولائی(اے پی پی): ملک بھر  میں عیدالاضحی کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش وخروش سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے منایا جارہا ہے اور ضلع اوکاڑہ کی سب سے بڑی مسجد جامعہ عثمانیہ گول چوک میں ڈسٹرکٹ خطیبِ قاری سعید احمد عثمانی نے نمازعید کی امامت کے فرائض انجام دیے نماز کے بعد امت مسلمہ کشمیر،فلسطین اور خصوصاً پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور امن وامان کے لیے دعائیں کی گئیں۔