ملتان 10 جولائی (اےپی پی):صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی،کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ، کمشنر ملتان نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے اور بچوں، ماؤں، سٹاف، یوتھ میں کپڑے، تحائف تقسیم کئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سب کو خوشیوں میں شریک کرنا عیدالفطر کا پیغام ہے اور کہا دکھی انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مقصد ہےسید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں عامر خٹک نے کہا کہ ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ،درسگاہ ہے اور کہا ایس او ایس ویلج آکر دلی سکون ملتا ہے اور انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں اور کہا بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے اور کہا ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں ڈائیریکٹر کامران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمی اسلم موجود تھے۔











