اوکاڑہ؛ پولیس نےڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،مال مسروقہ برآمد

10

اوکاڑہ،28جولائی(اے پی پی):   پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتارکر لیا ہے جبکہ 3 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پیں۔  دوران گرفتاری ملزم  جاوید اختر عرف ججی  کے قبضہ سے پسٹل30 بور، ملزم محمداشرف کے قبضہ سے اسلحہ غیر قانونی پمپ ایکشن12بور اور  محمد اصغر کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر4 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔