اوکاڑہ؛ 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، ناجائز اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد

3

اوکاڑہ ،28جولائی (اے پی پی): تھانہ شاہبھور پولیس نے 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔

 ترجمان پولیس کے مطابق حسن اقبال DPO اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں  محمد سلیم رتھ DSP صدر سرکل کی زیر نگرانی SHOرب نواز وٹو  SI/SHO تھانہ شاہبھور معہ ہمراہ ٹیم  اشفاق احمد ASI تھانہ شاہبھور ،محمد شفیق ASIتھانہ شاہبھور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے3 پسٹل اور کاربین جن کا علیحدہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے اور  5 موٹر سائیکل اور 1لاکھ 50ہزار سے زاہد نقدی رقم برآمد کی ہے ۔