چنیوٹ ، 10 جولائی (اے پی پی): ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ضلع بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں عید الاضحٰی کے154 ے بڑے اجتماعات ہوئے ہزاروں مسلمانوں نے مساجد،کھلے میدانوں،پارکوں اور امام بارہ گاہوں میں نماز ادا کی۔عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاپ اور مسجد صدیق اکبر چنیوٹ میں ہوا۔نماز کے بعد ملکی سلامتی،امت مسلہ کے یے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں پولیس لائن چنیوٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی۔ڈی پی او اسد الرحمن پولیس افسران و جوانوں نے نماز عید میں شرکت کینماز عید کے موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ڈی پی او,نے پولیس افسران و جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔, ڈی پی او اسد الرحمن نے کہا کہ عیدِ ایثار کے موقع پر اخوت, بھائی چارے کو فروغ دیں, اپنے آس پاس مستحقین کا خیال رکھیں۔











