اوکاڑہ/پولیس افسران اورجوان شہریوں کی  جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرتےہیں ان کا جذبہ  لائق تحسین ہے۔ ڈی پی او حسن اقبال

13

اوکاڑہ،10جولائی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پولیس جوانوں کو عید کی مبارکباد دی,یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد پولیس کے چاق و چابند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہداءکی فیملیز سے مل کر ان کو تحائف بھی تقسیم کیے۔ بعدازاں تھانہ بی ڈویژن میں پولیس جوانوں میں مٹھائی تقسیم کی ڈی پی او حسن اقبال نے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پولیس ناکہ جات کو بھی چیک کیا ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس لائن میں پولیس افسران اور جوانوں سے عید ملی ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان اپنی خوشیوں کو قربان کر کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے اپنی ڈیوٹی کے دوران حاضری کو یقینی بنائیں۔