چنیوٹ، 10جولائی( اے پی پی): عید الاضحی کے روز حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا عید کے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین اور ہسپتال کے سٹاف و ڈاکٹرز میں مٹھائی تقسیم کی اور عید کی مبارکباد دی۔ عید کے روز اپنے گھروں سے دور خدمت کے جذبہ کے تحت ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز و سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔











