اگست کے پہلے ہفتے آئی ایم ایف سےمعاہدہ طے پاجائے گا؛ وفاقی  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  

22

اسلام آباد، 27 جولائی  (اے پی پی ):وفاقی  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے بدھ  کو  یہاں   تقریب سے خطاب میں  کہا ہے کہ  اگست کے پہلے ہفتے آئی ایم ایف سےمعاہدہ طے پاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے 4 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں  ، صوبوں نے بھی آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کروا دی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن قانون کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن قوانین کے موثر ہونے کا جائزہ لینے کا کہا ہے ۔