بورے والا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ تلف ،15 ہزار جرمانہ عائد

3

بورے والا،19 جولائی(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے کارروائی  کرتے ہو ئے  اڈا کچی پکی پر واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود کیمیکل ملے ہزاروں لیٹر جعلی مضر صحت دودھ سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ لیا  جبکہ ملک کولیکشن سنٹر کے اندر چلرز میں بھی مضر صحت دودھ تیار کیا جارہا تھا جسکے قریب حشرارت کی بھر مار اور مکڑیوں کے جالے بھی پائے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے دودھ کے تجزیہ کے بعد اسے تلف کردیا اور سنٹر کے مالک کو 15 ہزار روپے   جرمانہ بھی  کیا  گیا۔