سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور امیر البحر سے ملاقات

4

اسلام آباد،05جولائی (اے پی پی): سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے منگل کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  کا دورہ کیا اور انہوں نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ملاقات میں نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی اور سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔