شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے ایک اور مثالی تفریح گاہ مکمل، نور الحسن پارک کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

4

ملتان،27 جولائی(اے پی پی):شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے ایک اور مثالی تفریح گاہ مکمل،کمشنر انجینئر عامر خٹک نے نور الحسن پارک کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا اورانہوں نےشہریوں کیلئے پارک میں جدید واٹر پیوریفیکشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اور کہا شہریوں کو تفریح اور صاف پانی کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے شہر کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جارہا ہےعامر خٹک نے کہا تمام واٹر پیوریفیکشن پلانٹس کو مرحلہ وار فعال کرکے ریلیف دینگے۔

انہوں نے  کہانئے واٹر پیوریفیکشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے ، ہر پلانٹ 48 ہزار لیٹر صاف پانی روزانہ فراہم کرے گا اور  انہوں نے  پارکوں میں سپیشل بچوں کیلئے پلے لینڈ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انجینئر عامر خٹک نے کہا شاہ شمس پارک میں جھیل اور تفریح گاہ کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔