لاہور, جولائی 19(اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں(ن)لیگ اور اتحادیوں نے مل کر 5 نشستیں جیتیں،عمومی طور پر ہمارے ووٹوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔











