ملتان،16جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان خانہ جنگی کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی مایوس ہیں اور لاشوں کی سیاست کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں شاہ محمود قریشی دھاندلی سے الیکشن جیتتے رہے ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب بھر سے ضمنی الیکشن جیتے گی۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرنے پر پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی تمام جماعتوں اور گیلانی خاندان کا شکریہ ادا کیا۔











