خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے  شدید نقصان ،  وفاقی حکومت کا متاثرہ علاقوں کےلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

7

پشاور،16جولائی  (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں  حالیہ  بارشوں اور سیلاب سے  شدید نقصان  ہوا ہے  ،جس کیلئے  وفاقی حکومت  نے  متاثرہ علاقوں کےلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ  کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر مقام نے کہا  کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات کے باعث خیبرپختونخوا میں سیلاب اور شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثا کیلئے10،10لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا ہے جن کی ادائیگی جلد شروع کر دی جائیگی جبکہ سیلاب اور بارشوں سے جتنے بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کے سروے کے بعد وفاقی حکومت  کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔