پشاور، 10 جولائی(اے پی پی): قائمقام گورنر خیبرپختونخواہ مشتاق احمدغنی نے امت مسلمہ اور قوم کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کا دن ہمیں سنت ابراہیمی اور عظیم قربانی کییاد دلاتاہے۔
گورنر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ قربانی و ایثار کا جذبہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے، کیونکہ قربانی کا جذبہ مسلمانوں کو یہ احساس بھی دلاتاہے کہ انہیں انسانیت کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار رہناچاہئیے۔
مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد ضرورتمند، غریب اور مستحق افراد کی خوشیوں کابھی خیال رکھنا ہوگا، جبکہ آج کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی مانگی جانی چاہئیں۔











