پشاور،10 جولائی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحٰی کی نماز گورنر ہاؤس پشاور کیت مسجد میں ادا کی۔
نماز کے بعد اجتماعی دعا میں ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ، سینیٹر دوست محمد محسود، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات نے بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نماز ادا کی۔











