ملتان: کمشنر انجینئر عامر خٹک سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے

49

ملتان، 10 جولائی(اےپی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے۔ کمشنر عامر خٹک کی ورکرز سے ملاقات ، عید کی مبارکباد دی سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیر حسین ، مینجر آپریشنز انوار الحق ہمراہ تھے۔کمشنر نے صفائی کیمپس اور ٹرانسفر سٹیشنوں کا بھی معائنہ کیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا شہریوں کو اس عید پر واضح تبدیلی نظر آئے گی اور کہا کہ تمام محکموں کی عید عوام کی خدمت میں گزرے گی۔