لاہور، 10 جولائی (اےپی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی۔عید کے بعد بادشاہی مسجد کے خطیب اور دوسرے لوگوں سے عید ملے۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔بعد ازاں گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے قربانی کی۔گورنر پنجاب تمام سٹاف سے فردا فردا ملے اور عید کی مبارکباد دی











