آئی ایم ایف کی شرائط پر لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ختم، جتنا ممکن ہوا ٹیکس لگائیں گے؛ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

1

اسلام آباد ، 18 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا  ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ختم کر دی ہے تاہم جتنا ممکن ہوا ٹیکس لگائیں گے۔

جمعرات کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب میں  ان کا کہنا تھا کہ  تمباکو اور سگریٹ پر 36 ارب روپے مزید ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔