قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا انعقاد  

2

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کلچر شو کا بھی اہتمام  کیا گیا۔کلچر شو میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،چئرمین سینٹ صادق سنجرانی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر وزراء و اراکین پارلیمنٹ نے  شرکت کی ۔ معروف شاعرہ رابعہ بصری نے جذبہ حب الوطنی کے حوالے سے شاعری پیش کی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے۔  شاندار کارکردگی پر پروگرام ہوسٹ نے پارلیمان کی جانب سے پی این سی اے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔