اوکاڑہ؛یوم عاشور کے جلوسوں میں 150 سے زائد ریسکیورز نے784 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی

18

اوکاڑہ،09اگست(اے پی پی ): یوم عاشور کے جلوسوں میں 150 سے زائد ریسکیورز نے784 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد  فراہم کی  جبکہ 10عزاداروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی 150 سے زائد ریسکیورز نے یوم عاشور کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہو ئے   ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مجالس و جلوسوں کو خصوصی میڈیکل کور دیااور 39 اہم مجالس و جلوسوں پر تعینات رہتے ہوئے۔ عزاداروں کو فوری ریسکیو سروسز مہیا کرنے کےلئے مختلف مقامات پر ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز، فائروہیکلز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں، ریسکیو پوسٹیں اور ریسکیو میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ مختلف مجالس و جلوسوں میں 784 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد موقع پر فراہم کی گئی جبکہ 10 عزاداروں کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔