روزویلٹ ہوٹل ہمارا اثاثہ ہے اس کو آپریشنل کرکے آمدنی حاصل کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں؛ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

14

اسلام آباد، 10 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے  بدھ کو  یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  روزویلٹ ہوٹل ہمارا اثاثہ ہے اس کو آپریشنل کرکے آمدنی حاصل کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کے خلاف ہوں، اس پراپرٹی کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، اس پر کچھ پیسے لگا کر اس کے 1000 سے زائد کمروں میں سے 300 سے 400 کمرے بحال کریں گے، یہ کیس ہم ای سی سی میں لے کر گئے ہیں۔ یہ پرانی پراپرٹی ہے، وہاں کے کسی بڑے بلڈر کے ساتھ مل کر جوائنٹ وینچر کے ذریعے اس کو بحال ہونا چاہیے۔