سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام وہیل چیرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا انعقاد

30

ملتان۔15اگست  (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام پاکستان وہیل چیرز کرکٹ کونسل کے تعاون سےپاکستان کی 75ویں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ملتان گرین اور ملتان وائٹ وہیل چیرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ایم سی گراوٴنڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا۔ملتان گرین نےمیچ 9 وکٹ سےباآسانی جیت لیا۔ملتان وائٹ  پہلے کھیلتے ہوئےچار کھلاڑیوں کے نقصان پر 149رنز بناسکی۔عامر اسلم 60،محمد عدنان18اورعدنان نثارنے17رنز بنائے۔ملتان گرین کی جانب سے عمران مجید نے ایک وکٹ حاصل کی۔149 رنز کا ہدف ملتان گرین نےایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عمران مجید55جبکہ محمد شہزاد نے 58 ناٹ آوٴٹ سکور کیا۔مہمان خصوصی  چیئرمین شیلٹر ہوم ملتان شاہد محمود انصاری اور شاہد صدیق تھے۔معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کے موقع پر آنےوالی مشکلات اور لاکھوں مسلمان بہنوں،بھائیوں،بزرگوں اور بچوں کی قربانیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر یہ عزم کیا گیا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا کر رکھی جائے گی۔اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔