عوام کی سہولت کی خاطر صحت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو منتخب کیا جارہا ہے: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

5

لاہور۔12اگست ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،سربراہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران وزیر صحت  ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے          پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے10لاکھ روپے کے علاج کی مفت اور شاندار سہولت حاصل کررہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزیدسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب کی عوام منتخب شدہ 812سرکاری ونجی ہسپتالوں سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں پنجاب کے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں آگاہی کاؤنٹرزکو فعال کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈکونادراسے رجسٹرضرورکروائیں پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کیلئے منتخب کئے جانے والے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات کومسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرصحت سہولت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو منتخب کیاجارہاہے عوام صحت سہولت کارڈ کی سروس کے حوالہ سے فیڈبیک یا شکایات درج کروانے کیلئے 1033پر کال کرسکتے ہیں۔