کوئٹہ؛ اوتھل میں قومی شاہراہ ایک مرتبہ پھر بند ۔ ،نڈا ندی میں طغیانی سے کوئٹہ کراچی کا متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا

3

اوتھل،12اگست(اے پی پی):اوتھل میں قومی شاہراہ ایک مرتبہ پھر بند ہو گیا ہے ، لنڈا ندی میں طغیانی سے کوئٹہ  کراچی کا  متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا ہے ،متبادل راستے کہ بہہ جانے سےکوئٹہ کراچی کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے  جبکہ  پل پہلے ہی سیلابی ریلے میں بہہ چکا تھا ۔ بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں زندگی ابھی بھی بحال نہیں ہوسکی  ہے ۔

محکمہ موسمیات نے دس اگست سے مون سون کے نئے اسپیل کی بھی پیشین گوئی کی تھی  بارش کے نئے اسپیل کے  نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید کشیدہ ہوسکتی ہے ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ  جاری کردیا گیا ہے ۔

حالیہ مون سون بارشوں  اور سیلاب سے بلوچستان میں 176 اموات ہوئیں اور  پچاس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔