کوئٹہ ، 05اگست (اے پی پی ):ملک کے دیگر علاقوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کی. واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اسکا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالنے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے۔
یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی صوبائی اسمبلی بلوچستان سے شروع ہوئی اور سرینا چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خلجی اور حریت کشمیر زائد صفی سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔











