کوئٹہ،05اگست (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اورآءجی پولیس عبدالخالق شیخ لسبیلہ کےایک روزہ دورے پر پہنچ گئے۔چیف سیکٹری بلوچستان وزیراعظم پاکستان کے بارشوں سے متاثرہ ضلع لسبیلہ کے متوقع دورہ کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خلجی ڈی آئی جی قلات رینج پرویز عمرانی اور ایس ایس پی دوستین دشتی نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کا استقبال کیااورکمشنر قلات ڈویژن داﺅد خلجی نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو لسبیلہ میں بارشوں سے نقصانات پر بریفنگ دی اور چیف سییکرٹری بلوچستان کو کمشنر قلات ڈویژن نے سیلاب ذدگان کیلئے جاری ریلیف آپریشن اور بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا متعلقہ محکموں کے حکام اور اہلکار دن رات سروے اور امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں اور فراہمی آب کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں 200 لائنیں اسکیمات مکمل طور پر بحال کردی گئیں اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیرنگرانی 3277 خیمے سیلاب متاثرین کو فراہم کردی گئے ہیں،آر سی ڈی شاہراہ اور کوسٹل ہائیوے سے ملحقہ سیلاب متاثرہ لاکھڑا لیاری دریجی شاہ نورانی روڈ سمیت مواصلاتی رابطوں کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈمسٹریشن کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور سیلاب متاثرہ علاقے لاکھڑا لیاری ٹیارو بیلہ میں میڈیکل ٹیمیں متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔











