مظفرگڑھ؛ڈی پی او احمد نواز شاہ کا دفتر پولیس میںکھلی کچہری کا انعقاد،20 سے زائد شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے

4

مظفرگڑھ، 10 اگست(اے پی پی): عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے دفتر پولیس کے کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او مظفرگڑھ نے 20 سے زائد شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں  اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے  کہا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ  شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔