گھوٹکی،26اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلع کی پانچوں تحصیلوں گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خانگڑہ، ڈہرکی اور اوباوڑو کے برسات متاثرین کو کھانا فراہم کرنے کے لئے کوئی متاثر بوکھا نہ سوئے کہ عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت تمام متاثرین کو روزانہ کی بنیادوں پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی متاثر بوکھا نہ سوئے مہم کے سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کے ایسے بے یارو مددگار متاثرین تک کھانا پہنچائیں جو برساتی پانی کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں تک محدود ہیں یا بے گھر ہوکر سڑکوں پر آگئے تاکہ کوئی متاثر کھانے سے محروم نہ ہو جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے متاثرین تک کھانا پہنچا رہی ہے، کسی کو بھی بوکھا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی مالی مدد کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے جبکہ حکومت سندھ بھی بھی مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ضلع گھوٹکی کے تمام متاثرین کو رلیف مل سکے۔











