اوکاڑہ ؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا پناہ گاہ کا دورہ، صفائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

5

اوکاڑہ،23ستمبر (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پناہ گاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں رہائشی کمروں ، ڈسپنسری ،کچن اور ٹی وی لاؤنج کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان کو ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی خصوصاََ ہاوَس کیپنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں جبکہ انسداد ڈینگی اقدامات سو فیصد عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پناہ گاہ میں دستیاب سہولیات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر آنے والے مہمانوں کو احترام اور محبت کے ساتھ ٹھہرایا جائے، ان کے کھانے پینے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کئے جائیں، پناہ گاہ کی سیکیورٹی اور دیکھ بھال کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو پناہ گاہ میں آنے والے مہمانوں کی دیکھ بھال رہائش کی گنجائش اور دیگر سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔