تونسہ، 04 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے اتوار کو یہاں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ میں اشیائے خورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دیں گے ، گھروں کی تعمیر پر جلد لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا وقت نہیں، جلسوں پر اٹھنے والے اخراجات کو سیلاب متاثرین پر خرچ ہونا چاہئے۔











