حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ،19 ستمبر سے 6 روزہ کورونا مہم شروع ہوگی

14

ملتان،06 ستمبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا صوبے بھر کی طرح ملتان میں 19 ستمبر سے 6 روزہ کورونا مہم شروع ہوگی اور کہا کہ مہم میں 5 سے 12 سال کے بچوں کو فائزر کی ویکسی نیشن لگائی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کورونا مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا 12 سال تک کے بچوں کو 28 دن بعد دوسری ڈوز لگے گی اور کہا  ویکسینیشن کو بچوں کے تعلیمی و سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔وع

سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ 6 روزہ مہم کے دوران سکولز پر خصوصی فوکس کرینگے اور کہا کہ فائزر ویکسینیشن مکمل محفوظ اور تصدیق شدہ ہے ،والدین بلا خوف و خطر بچوں کو ویکسین لگواکر زندگی محفوظ بنائیں۔