سکھر،22ستمبر(اے پی پی):ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔
ایدھی مرکز سکھر کے مطابق ایدھی فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی کی زیر سرپرستی ،سندھ کے مختلف ڈسٹرکٹ اور دور دراز گاؤں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف آپریشن کے لئے ان کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں جو کہ ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئی ہیں۔احمد ایدھی نے گزشتہ روزیوسی صالح مہر، عارب مہر،لاکھو لنجاری،ستارو مہر میں متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا۔