ضلع میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا؛ڈی پی او فرقان بلال

3

اوکاڑہ،15ستمبر(اے پی پی ): حال ہی میں تعینات ہونے والےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور ضلع میں امن وامان  قائم رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،اس سلسلہ میں تمام پولیس افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین کی قیادت میں او پی کے عہدیداران اور سینئیر صحافیوں کے وفد سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے کسی خبر کو  منظر عام پر لانے سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔

اوکاڑہ پریس کلب کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کو اوکاڑہ تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لئے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا یقین دلایا۔

 وفد میں منیرچوہدری، شہباز ساجد، راؤفضل الرحمٰن، عتیق الرحمان چوہدری، شیخ ساجد رشید، شیخ شفیق الرحمان، فخر مجید، عبدالحمید جج، ذوالفقار ملک،سلمان قریشی،ملک غلام نبی، طارق نوید، رانا قاسم، طارق خان، شیخ اظہر، عباس جٹ، میاں علی رضا اوردیگر بھی شامل تھے۔