لاہور؛سالانہ ترقیاتی پورٹ فولیو 2022-23کا پہلا جائزہ اجلاس،ترقیاتی کاموں، مختص بجٹ کے ریلیز اور استعمال پر تبادلہ خیال

13

لاہور ،22 ستمبر ( اے پی پی ):  چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنمبل کی زیر صدارت  جمعرات کو یہاں سالانہ ترقیاتی پورٹ فولیو 2022-23کا پہلا جائزہ اجلاس منعقد  ہوا ۔اجلاس میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں، مختص بجٹ کے ریلیز اور استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور نے چیئر کو پورٹ فولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23 پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت رتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لیے منظور  4377 اسکیموں پر تیزی سے کام جاری  ہے 685 ارب کے مختص بجٹ میں سے 45 ارب خرچ ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے وضع کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے،ہدایات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی محکموں کی جانب سے کوالٹی کنٹرول کا مضبوط طریقہ کار بنایا جائے۔

انہوں نے ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ کو اہداف کے حصول کے لیے پندرہ روزہ نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔