ملتان ؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے شاہ رکن عالم کالونی اور نیو ملتان میں گرینڈ صفائی آپریشن

31

ملتان،10 ستمبر (اے پی پی): سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت پر ہفتہ کو شاہ رکن عالم کالونی اور نیو ملتان میں گرینڈ صفائی آپریشن انجام دیا گیا اور خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھانے کے لئے بھاری  مشینری  استعمال کی گئی۔اس ایریا میں کنٹیرز پوائنٹس کی بھی بھرپور صفائی کی گئی اور شاہراہوں کی مثالی سکرپینگ اور ڈسٹنگ کی گئی۔

 شہر کی مرکزی شاہراہوں کی صفائی کے لئے  مکینیکل سوئیپنگ کے شیڈول پر عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔ڈبل پھاٹک اور پرانا شجاع آباد روڈ کو دھول مٹی سے پاک کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ورکرز کی فیلڈ میں دو بار حاضری چیک کرنے کا موثر نظام دوبارہ رائج کردیا گیا ہے۔اب حاضری آئی آر آئی ایس اور مینوئل دونوں طریقوں سے چیک کی جارہی ہے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ورکرز کی موجودگی کی گوگل لوکیشن اور تصویری ثبوت فراہم کئے جارہے ہیں۔