ملتان ؛وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ڈینگی وارڈ، لیبر روم،صحت سہولت کاؤنٹر اور کینسر سنٹر کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

5

ملتان،  24 ستمبر(اے پی پی):نشتر ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات  کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال میں قائم کردہ ڈینگی یونٹ اور نشتر لیبر روم میں صحت سہولت کاؤنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد  نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت اور ان کے لواحقین سے مہیا کی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے نشتر کینسر سنٹر کا بھی دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات سرطان کے مریضوں کے علاج اور دیگر فلاحی منصوبوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل نے انتظامی افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو، ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ، اسسٹنٹ پروفیسر نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر کلیم اللہ، اے ایم ایس و فوکل پرسن ڈینگی پروگرام ڈاکٹر عرفان ارشد اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے ۔