پنجاب حکومت  کیجانب  سے  سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ، پانی اترنے کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا؛ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

7

لاہور، 3 ستمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت  صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،سیلابی پانی اترنے کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا۔

ان خیالات کا  اظہار صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال نے  ہفتہ  کو یہاں   پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں پیر سید حبیب عرفانی، فیصل چوہدری اور دیگر لوگوں سے ملاقاتوں   میں   گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ملاقات  میں  سیاسی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی سرگرمیوں اور دیگر امور پر بات چیت کی۔

میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلا رکھی ہے،ہزاروں لوگ بے گھر اور لاکھوں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، پوری قوم کو سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل میں شامل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ایک کو اپنا ملی، دینی اور قومی فریضہ ادا کرنا ہے۔

صوبائی وزیر نے   لوگوں کے مسائل بھی سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔