پندرہ دن میں بلدیہ عظمی لاہور کے افسران و عملہ کی ترقی کے کیسز فائنل کریں؛کمشنر محمد عامر جان

14

لاہور، 10 ستمبر ( اے پی پی ): کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد عامر جان کی زیر صدارت بلدیہ عظمی لاہور کا پہلا فل ہاؤس اجلاس ہوا۔کمشنر لاہور محمد عامر جان نے میونسپل افسران  کیلئے ورکنگ پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران دفتری اوقات کی پابندی کریں گے،صبح 9بجے چیکنگ ہوگی، لاہور میں سب سے اہم حیثیت شہری کی ہے، شہری سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں، ناجائز کام کے ثابت ہونے پر افسر کیخلاف سخت کارروائی میں کوئی شبہ نہ کرے،پندرہ دن میں بلدیہ عظمی لاہور کے افسران و وعملہ کی ترقی کے کیسز فائنل کریں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ نقشوں کو رجسٹر کریں، منظوری قواعد سے مشروط ہے،تاخیر کا افسر ذمہ دار ہوگا، عارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن روزانہ ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ تاجروں کیساتھ مل کر مستقل پالیسی بنائیں۔بلدیہ عظمی لاہور کے پہلے فل ہاوس اجلاس میں تمام سی ایم اوز۔ایم او ز اور تمام سیکشنز ہیڈز نے شرکت کی۔