اوکاڑہ؛ جامعہ مسجد عثمانیہ گولچوک میں سالانہ عالمی محفل حسن قرآت کا انعقاد

11

اوکاڑہ،29اکتوبر(اے پی پی): جامعہ مسجد عثمانیہ گولچوک میں سالانہ عالمی محفل حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا ،سالانہ محفل کاآغازمہتمم مسجد عثمانیہ قاری سعید احمد عثمانی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔

پروگرام کے مطابق  محفل حسن قرآت میں مصر سے قاری محمود کمال، فلپائن سے قاری نعمان بَیا بِیا،افغانستان سے قاری علی احمد رضا ، لاہور سے قاری عبدالرشید ، جبکہ ضلع بھر سے جید علما ءکرام قاری غلام محمودانور، مفتی عبد الرحیم ،سید شمس الحق گیلانی، سیداحسان الحق گیلانی، مولاناعبدالقدیر، قاری عکاشہ تقی، قاری محمد انس افتخار، حافظ عثمان فاروقی، قاری محمد ابراہیم رحیمی، قاری محمد حذیفہ، حاجی جاوید اقبال ،حافظ عبد الواحد چغتائی،قاری عبدالکریم قاسم،قاری محمدلیاقت، قاری محمد زبیروحید، حافظ محمدسلیم،صدر  سماجی تنظیم’’ماڈا’‘ محمد مظہر رشید چودھری، نوجوان صحافی عدنان اعجاز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال اور ڈی ایس پی سٹی محمد اشرف تبسم نے  بھی خصوصی شرکت کی۔