ضلع ملتان میں پانچ سال سے بڑےبچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا

18

ملتان۔31اکتوبر  (اے پی پی):محکمہ صحت ملتان کی جانب سے ضلع بھر میں پانچ سال سے بڑےبچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔31 اکتوبر سےپانچ نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر غلام یسین صابر نے کورونا مہم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھروں اور تعلیمی اداروں میں مہم کا آغاز کردیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ہربچے تک پہنچیں گی جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے عوامی مقامات پر آگاہی کیمپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ سی ای او ہیلتھ غلام یسین صابر نے کہا کہ والدین بچوں کی ویکسین کروا کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں تاکہ اس موذی مرض کو ختم کیا جاسکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی ناتک نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن بچوں کیلئے مکمل محفوظ ہے اور دنیا بھر میں اس فائزر ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفت روزہ مہم کے دوران تعلیمی اداروں پر خصوصی فوکس کیاجائے گا۔