لاہور، پولیس قلعہ گجر سنگھ کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

27

لاہور،27 اکتوبر( اے پی پی): لاہور پولیس تھانوں کے انفراسٹرکچرز کی بہتری،جدید سہولیات کی فراہمی کی طرف گامزن پولیس قلعہ گجر سنگھ کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل،سی ٹی او منتظر مہدی  ایس ایس  پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس پی سول لائنز اویس شفیق، ایس پی انوسٹی گیشن زین عاصم، ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عبداللہ لک،سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔غلام محمود ڈوگر نے فیتہ کاٹ کر تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی کثیر المقاصد عمارت کا باضابطہ افتتاح کر دیا،شہدا پولیس کے بچوں نے سی سی پی او لاہور کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او لاہور کو سلامی پیش کی ،سی سی پی او لاہور نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور پولیس کے انفراسٹرکچر میں جدت لانے کے لئے جاری اقدامات سے شرکا تقریب کو آگاہ کیا،ایکسین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حافظ عبد القادرنے سی سی پی او لاہور کو نئی عمارت اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی عمارت کا معائنہ کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی، انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں،تھانوں کی صورتحال اور  سپاہ کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے،تھانوں میں شہریوں کے لئے جدید سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے،سی سی پی او لاہور نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور سی سی آفس کی ڈویلپمنٹ برانچ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی 04 منزلہ عمارت بیسمنٹ اور 05 کنال رقبہ پر محیط ہے،تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی عمارت میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے دفاتر ہیں فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز، مردوں خواتین کے لئے علیحدہ حوالات شامل،تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت کی تعمیر پر 14کروڑ روپے لاگت آئی ہے،تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت میں 35 سے زائد کشادہ کمرے،ریکارڈ روم، محرر رومز،مال خانہ،آئی ٹی روم شامل ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانہ فیصل ٹاؤن کی نئی عمارات بھی بالکل تیار ہیں،عنقریب افتتاح کریں گے،تقریب سے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے بھی خطاب کیا۔