لوگوں کے مسائل انکی دہلیزپر سننے کیلئے  ڈی پی او کی تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری

32

چنیوٹ،یکم اکتوبر( اےپی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر سننے اور انکے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی فضل عباس،ایس ایچ او تھانہ رجوعہ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا،تفتیشی افسران،صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سنے،انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کی دادرسی یقینی بناکردرخواستوں کی فالواپ رپورٹ پیش کی جائے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چنیوٹ میں امن و امان کا قیام،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔موٹرسائیکل چوری،مویشی چوری،سٹریٹ کرائم و دیگر کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی سے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انشاء اللہ چنیوٹ کے عوام امن وا مان کے حوالے سے بہتری دیکھیں گے۔کوئی بھی شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں بغیر کسی سفارش،پرچی کے مجھے مل سکتا ہے۔پولیس کلچرمیں تبدیلی،تھانہ جات میں پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر سننے کیلئے ہر سرکل میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔