وزیراعظم  کا   کامیاب دورہ  قازقستان ، عالمی  رہنماؤں سے ملاقاتیں ، سیکا اجلاس  میں شرکت

4

اسلام آباد، 14 اکتوبر (اے پی پی ):  وزیراعظم   میاں  محمد شہباز شریف سیکا  نے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان   کا دو  روزہ   دورہ کیا،  آستانہ  پہنچنے  پر انکا  شاندار  استقبال کیاگیا۔  دورے  کے دوران    وزیراعظم نے آذربائیجان کے  صدر الہام عائیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں کی دو طرفہ تعاون اور باہمی  دلچسپی  کے امور  پر گفتگو ہوئی ۔

وزیراعظم نے بیلا روس کے   صدر الیکسندر کا شینکو سے  بھی اہم ملاقات کی  جس دوران   دو طرفہ تعاون سمیت علاقائی صورتحال گفتگو  کی گئی ۔وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی  ملاقات کی  ، ملاقات میں  پاکستان اور تاجکستان  کے درمیان تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم  نے سیکا  کے چھٹے اجلاس سے   شاندار خطاب  بھی کیا اور موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات ، حالیہ سیلاب ، سی پیک پر گفتگو کی۔خطاب میں وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر تفصیلی خطاب کیا اور  خطے میں امن اور فلسطین کے  پر امن حل پر حاضرین کی  توجہ دلوائی۔

 فلسطین کے صدار محمود عباس نے بھی وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا ،ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل اور پاکستان کے کردار پر گفتگوکی گئی۔

وزیراعظم نے قازقستان کے صدر قاسم  ژورمات تو کائیف سے   بھی ملاقا ت کی  ۔ انہوں نے  پاکستان اور قازقستان کے درمیان  تعاون کے فروغ پر گفتگو کی جبکہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف سے  ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو  ہوئی۔