وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود کی  چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات  ، جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی چابیاں حوالے  کیں

161

کوئٹہ، 26 جولائی ( اے پی پی):وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی کے لیے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے یو این ایچ سی آر اور یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی چابیاں چیف سیکرٹری بلوچستان کے حوالے کیے۔ چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر اور عالمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولینسز عوام کی خدمت کے لیے استعمال میں لائے جائینگے۔

 اس موقع پر سیکرٹری صحت اور صوبائی سربراہ ارون پولیکر نے ایمبولینسز کی حوالگی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔ سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر، یو این ایچ سی آر کا صوبائی سربراہ ارون پولیکر و دیگر حکام بھی اس موقع  پر موجود تھے۔